روس کے صدر ولادیمیر پوتین 15 فروری 2022 کو ماسکو، روس میں جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران اشارہ کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)

مشرق وسطیٰ ۔۔ بد ترین افراتفری و تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے: پوتین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے مشرق وسطیٰ کی بدترین افراتفری کی صورت حال کی ذمہ داری امریکہ پر عاید کرتے ہوئے کہا ہے اس ساری خرابی کے پیچھے امریکہ ہے۔

پوتین کے یہ خیالات روس کی سلامتی کونسل کے ارکان، حکومتی عہدے داروں اور قانون ساز اداروں کے سربراہان کے اجلاسوں کے دوران سامنے آئے ہیں۔

پوتین نے کہا کون ہے جو یہ بدترین افراتفری کے حالات پیدا کرنے اور انہیں منظم کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس افراتفری سے اپنے مفادات پورے کرنا چاہتا ہے۔ وہ امریکہ ہے جس کے بارے میں اب ہر کسی پر ظاہر ہو چکا ہے۔

صدر پوتین نے کہا مشرق وسطیٰ کی تباہی کے ان حالات کا اصل کردار امریکہ، اس کی حکمران اشرافیہ اور اس کے سیٹلائٹ ہیں۔ یہی غزہ میں فلسطینیوں کی قتل و غارت گری کا ذمہ دار ہے ، یہی امریکہ ہے جو عراق، یوکرین اور شام میں ہونے والی تباہی کا پس پردہ کردار ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں