thumbs_b_c_a0542d4d3a6214ba9c30fee792c5bb7d

بارسلونا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بارسلونا کی سٹی کونسل نے جمعے کو غزہ میں مستقل سیزفائر کے نافذ ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معطل کرنے کی منظوری دے دی۔

کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بارسلونا ’فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرتا ہے۔‘

بارسلونا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پہلی بار منقطع نہیں کیے۔ فروری 2023 میں بھی بارسلونا کے میئر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرتے ہوئے بارسلونا کے تل ابیب کے ساتھ جڑواں شہر کے معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق علاقے میں دیر پا امن میں مرکزی رکاوٹ ’فلسطینی علاقوں پر قبضہ‘ اور شہریوں کو ’حقوق نہ دینا‘ ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں