Your browser doesn’t support HTML5 video

سعودی معیشت

سعودی کابینہ نے ایک ٹریلین 172 ارب ریال کے نئے بجٹ کی منظوری دے دی 

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی کابینہ نے مالیاتی سال 2024 کے قومی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ آمدنی کا تخمینہ ایک ٹریلین 172 ارب ریال اور اخراجات کا تخمینہ ایک ٹریلین251 ارب ریال کا ہے۔

نئے بجٹ میں خسارہ ریال 79 ارب ریال کا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق قومی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کے اجلاس کی صدارت بدھ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزرا اور عہدیداروں کو بجٹ میں سماجی وترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے مؤثر طریقے سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں