200 کنٹینرز میں طبی لوازمات اور ہسپتالوں کے لیے ضروری ساز وسامان ارسال کیا گیا ہے: ایس پی اے

غزہ متاثرین کے لیے تیسرا سعودی امدادی بحری جہاز مصر پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ متاثرین کے لیے تیسرا بحری جہازامدادی سامان لے کر مصر کی سعید بندر گاہ پر پہنچ گیا۔ امدادی اشیا میں کھانے پینے کے سامان کے علاوہ ادویات وغیرہ شامل ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیسرے بحری جہاز میں 300 کنٹینرز کے ذریعے 12 سو 46 ٹن امدادی سامان ارسال کیا گیا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ریلیف اشیاء کی ترسیل کی نگرانی کرنے والے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ 200 کنٹینرز میں طبی لوازمات اور ہسپتالوں کے لیے ضروری ساز وسامان ارسال کیا گیا ہے جبکہ ایک کنٹینر میں اشیائے خور ونوش اور بچوں کے لیے دودھ اور دیگر ضروری امدادی سامان شامل تھا۔

واضح رہے اس سے قبل دو بحری جہاز شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ متاثرین کے لیے ارسال کیے جا چکے ہیں جو مصر کے سعید بندرگاہ پر پہنچے۔

پورٹ سعید سے امدادی سامان کو غزہ کے قریب ہلال الاحمر کے اسٹور میں پہنچایا جائے گا جہاں سے سامان غزہ متاثرین میں تقسیم کیا جائے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں