Turkish riot police patrol outside the Swedish consulate In Istanbul, Turkey January 24, 2023. REUTERS/Murad Sezer

ترکیہ: یہودی اور مسیحی عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی، داعش کے 32 ارکان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکیہ کی سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز 32 افراد کو حراست میں ان کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا مبینہ طور پر داعش سے تعلق ہے۔ نیز یہ ترکیہ میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے اور ان کے حملوں کا نشانہ عراق کا سفارتخانے کے علاوہ گرجا گھر اور یہودی عبادت گاہیں بھی بن سکتی تھیں۔

ترکیہ کے انٹیلی جنس 'ایم آئی ٹی' نے مختلف 9 شہروں میں مربوط کارروائیوں کے دوران یہ گرفتاریاں ممکن بنائی ہیں۔ کارروائیاں انقرہ اور استنبول میں کی گئیں۔ ان حراست میں لیے گئے افراد میں داعش کے تین سینئیر ممبر بھی مبینہ طور پر شامل ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران اس نوعیت کی کارروائیوں میں تیزی پیدا کی ہے۔ ابھی پچھلے ہفتے وزیر داخلہ علی یرلیکیا نے بتایا تھا کہ پولیس نے 32 مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 304 مشتبہ افرد گرفتار کیے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں