لوگ 13 جنوری 2024 کو لندن، برطانیہ میں ایک مارچ کے دوران غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ کے آغاز کے 100 دن کے موقع پر ہونے والے احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔
ہزاروں شہریوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطین کی آزادی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں لندن کی سڑکوں پر زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ غزہ میں بد ترین جنگ کے 100 دن ہونے پر منظم کیا گیا ہے۔
لندن سمیت مغربی ملکوں کے دوسرے کئی شہروں میں فلسطین کی آزادی اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بچوں اور فلسطینی عورتوں سمیت ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے پچھلے کئی ماہ سے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
خیال رہے اب تک غزہ میں 23843 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 135 فلسطینی شہید اور 312 زخمی ہو گئے ہیں۔