ترکیہ کے فٹبال کلب نے اسرائیلی کھلاڑی کو جرمانہ کر دیا
ترکیہ کے فٹبال کلب نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی یرغمالیوں کے حق میں پوسٹ لگانے پر اسرائیلی کھلاڑی کو جرمانہ کر دیا ہے اور اس کی خدمات سے فی الحال خود فائدہ لینے کے بجائے اسرائیل ہی کے ایک فٹبال کلب کو عاریتا بھیج دیا ہے۔
فٹبال کلب باسا کشیر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فٹبال کلب کے اسرائیلی کھلاڑی ایڈن کارتسیو کو اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے پوسٹ لگانے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے۔