UK Visa

جی سی سی شہریوں کے لیے بغیر ویزا برطانیہ کا سفر کیسے ممکن؟ تفصیلات جانیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے شہریوں کے لیے برطانیہ کی نئی بغیر ویزا سفر کی رعایت جلد ہی نافذ العمل ہونے والی ہے۔

22 فروری 2024 سے بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری الیکٹرانک ٹریول کا اجازت نامہ (ای ٹی اے) حاصل کر سکتے ہیں۔

ای ٹی اے قطری شہریوں کے لیے پہلے ہی دستیاب ہے۔

اس وقت موجود الیکٹرانک ویزا رعایت کے مقابلے میں نئی اسکیم برطانیہ میں داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے بہت ارزاں اور تیز عمل ہے۔

صرف 12.75 امریکی ڈالر (10 پاؤنڈ) میں ای ٹی اے جی سی سی کے شہریوں کو دو سال کے لیے برطانیہ میں متعدد مرتبہ داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

جی سی سی مسافروں کے لیے ای ٹی اے دستیاب ہے اگر وہ:

جو لوگ مذکورہ وجوہات کی بناء پر برطانیہ نہیں آ رہے، انہیں باقاعدہ ویزا کے لیے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔

مسافر برطانیہ کی حکومتی ویب سائٹ کے ذریعے ای ٹی اے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور کام کے تین دنوں میں فیصلہ موصول ہونے کی توقع کر سکتے ہیں۔ البتہ برطانیہ کی حکومت کی ویب سائٹ پر تحریر ہے کہ فیصلہ پہلے جاری کیا جا سکتا ہے۔

ایک بار جب مسافر کو ای ٹی اے جاری ہونے کی تصدیق ہو جائے تو یہ خود بخود اس پاسپورٹ سے منسلک ہو جائے گا جو درخواست میں درج تھا۔

اگر کوئی فرد اپنے ویزا کی تجدید کرتا/کرتی ہے تو اسے نئے ای ٹی اے کے لیے درخواست دینی ہوگی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں