ایف 16
ترکیہ میں امریکی سفیرنے اعلان کیا ہے کہ کانگریس نے ترکیہ کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی باضابطہ طورپر"منظوری" دے دی ہے، جس سے اس سلسلے میں واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان کئی مہینوں سے جاری مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔
امریکی سفیر جیف فلیک نے انقرہ میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے "ایکس" پلیٹ فارم پر شائع ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ "کانگریس کا ترکیہ کو 40 F-16 لڑاکا طیارے اور 79 اپ گریڈیشن کٹس حاصل کرنے کی منظوری دینے کا فیصلہ اہم پیش رفت ہے"۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
26 جنوری کو امریکی حکومت نے 23 بلین ڈالر کے اس معاہدے کی منظوری دی۔
لڑاکا طیاروں کے حوالے سے ترکیہ کی درخواست پر امریکی کانگریس کو اسی دن آگاہ کیا گیا تھا اور اسے مسترد کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔
ایک امریکی اہلکارنے وضاحت کی کہ امریکہ اس وقت تک جنگی طیاروں کو فروخت کرنے پر راضی نہیں ہوا جب تک کہ اسے نیٹو میں سویڈن کے الحاق کی توثیق کرنے کے لیے ترکیہ کی ٹھوس ضمانت نہیں مل جاتی۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے سویڈن کی اس اتحاد میں شمولیت کو 20 ماہ کے لیے موخر کر دیا تھا۔ اس نے یہ شرط عائد کی کہ وہ امریکی جنگی طیاروں کی مکمل فروخت تک سویڈن کی نیٹومیں شمولیت کی حمایت نہیں کریں گے۔