کرسٹینیل پیشکووا، مس ورلڈ 2024
چیک حسینہ ’مس ورلڈ 2024ء قرار‘، لبنانی دوشیزہ فرسٹ رنر اپ
مس چیک ریپبلک کرسٹینا پیشکووا نے سال 2024ء کے لیے مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جب کہ مس لبنان یاسمینہ زیتون مس ورلڈ کے انتخاب کی تقریب کے 71ویں ایڈیشن کے اختتام پر فرسٹ رنر اپ رہیں۔ یہ تقریب بھارتی شہرممبئی میں منعقد ہوئی۔
مقابلے کے دوران یاسمینہ زیتون نے مس ایشیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا اور وہ اپنی خوبصورتی کے علاوہ مقابلے کے دوران ان سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات سے بھی ممتازدرجے پرفائز ہوئیں۔
یاسمینہ ہندوستانی لباس کے علاوہ شاہی نیلے رنگ کے لباس اور گلابی رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔