fo.ksa.logo

سعودی عرب کی طرف سے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت خارجہ نے ماسکو کے مضافات میں کروکس سٹی ہال میں ہونے والے مسلح دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، روسی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزارت نے بیان میں ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

روسی فیڈریشن اور اس کے دوست عوام کی سلامتی و تحفظ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ داعش نے جمعے کو ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر مسلح حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں روسی حکام کے مطابق کم از کم 40 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں