بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر کے باہر یورپی یونین کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ (رائٹرز/فائل)

یورپی یونین کے رہنماؤں کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بعد ایران پرنئی پابندیوں کی حمایت

یورپی یونین کے رہنماؤں کا اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی یونین کے رہنماؤں نے بدھ کے روز ایران کے خلاف پابندیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا جب تہران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے نے عالمی طاقتوں کو مجبور کر دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تنازعے کو روکنے کے لیے کوششیں کریں۔

ہفتے کے حملے کے بعد برسلز میں ہونے والی سربراہی کانفرنس یورپی یونین کے 27 قومی رہنماؤں کی پہلی ملاقات ہے جبکہ اس دوران اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ فلسطینی گروپ حماس کے درمیان جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے۔

اسرائیل نے جوابی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہےلیکن یہ نہیں بتایا کہ کیسے۔ یورپی یونین کے رہنماؤں نے ایرانی حملے کی مذمت کی، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ لبنان میں ہونے والے حملوں سمیت مزید کشیدگی کو روکیں۔

رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، "یورپی یونین ایران کے خلاف بالخصوص بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) اور میزائلوں کے حوالے سے مزید پابندیوں کے اقدامات کرے گی۔"

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں