Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman meets with the top US diplomat, Antony Blinken, April 29, 2024. (SPA)

اعلیٰ امریکی سفارت کار کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات

سعودی ولی عہد سے ریاض میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر روز امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن دارلحکومت ریاض میں غزہ میں فائر بندی سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق یقین دہانی حاصل کرنے کی غرض سے موجود تھے جہاں انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

دریں اثنا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر ہی کے روز ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں