انتھونی ویلا 30 میٹر کی بلندی سے گرا۔
مہم جو یو ٹیوبر کا بلندی سے گرنے کا خوف ناک منظر کیمرہ میں ریکارڈ
ایک مشہور امریکی یو ٹیوبر 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتے ہوئے ٹیکساس کے صحرا میں گلائیڈر گرنے کے بعد معجزانہ طور پر موت سے بچ گیا تاہم خفیہ کیمروں نے اونچائی سے اس کے خوفناک گرنے کا منظر ریکارڈ کرلیا۔
سر پر نصب کیمرے کے ایک ویڈیو کلپ نے اس لمحے کو محفوظ کر لیا جب 33 سالہ پیرا شوٹر انٹونی ویلا شمال مغربی آسٹن میں گلائیڈر کے جدید ماڈل کی جانچ کے دوران گر گیا، جہاں گلائیڈر تقریباً 30 میٹرکی بلندی سے اچانک گر گیا۔
برطانوی اخبار "دی گارجئین" کی رپورٹ کے مطابق ویلا نے اپنی پرواز کے لمحات کو اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کیا اور حادثے کو تین مختلف زاویوں سے فلم بند کیا جب وہ زمین پر گرا اور آدھے گھنٹے تک درد سے کراہتا اور روتا رہا۔
پیرا گلائیڈر انٹونی ویلا نے ایپل ڈیوائسز پر دستیاب سیری سروس سے 911 پر کال کر کے کہا کہ "براہ کرم میری مدد کریں، میری فلائنگ مشین خراب ہو گئی ہے اور کچھ ہی دیر میں اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا"۔
یو ٹیوبر کو کئی سخت چوٹیں آئیں۔ گردن، کمر اور دائیں بازو میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہےاوران سب کی سرجری کی ضرورت ہے۔