An Afghan man walks with his children through floodwaters as heavy rain falls in Kabul, Afghanistan, Tuesday, April 16, 2019. (AP)

شمالی افغانستان میں سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک: وزارتِ داخلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں جمعے کو شمالی صوبے بغلان میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا۔

وزارت کے ترجمان عبدالمتین کنی نے رائٹرز کو بتایا کہ بغلان میں شدید بارشوں کے بعد پانچ سے زائد اضلاع میں سیلاب آ گیا اور کچھ خاندان پھنس گئے ہیں جنہیں فوری مدد کی ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کی رات دو شدید طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا، "وزارتِ داخلہ نے علاقے میں ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں لیکن ہیلی کاپٹروں میں رات کا منظر دکھانے والی لائٹس کی کمی کی وجہ سے کارروائی کامیاب نہیں ہو سکتی"۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں