سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

محمد بن سلمان اور میکرون کا غزہ میں قیام امن کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دونوں نے سعودی ایئر لائنز کی جانب سے 105 طیاروں کی خریداری پر مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر میکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے کئی شعبوں میں موجودہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔

فریقین نے سعودی ایئرلائنز اور ایئربس کے درمیان 105 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے جانے پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر غزہ کی حالیہ صورتحال میں جنگ کے خاتمے کے لیے فوری کوششوں اور بین الاقوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں