Pakistani high commissioner in Australia

پاکستان کے آسٹریلیا میں ہائی کمشنر نومبر کی کرکٹ سیریز کے لیے پر جوش

ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے دورے کے موقع پر پاکستان فین زون کی ٹکٹ حاصل کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے آسٹریلیا میں متعین ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے دورے کے موقع پر پاکستان-آسٹریلیا سیریز کے بارے میں بھرپور توقعات کا اظہار کیا۔

میلبورن میں کرکٹ آسٹریلیا کے دفتر کے دورے کے موقع پر زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ فینز کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور انہیں امید ہے پاکستان فینز زون بھریں ہوں گے۔

اس موقع پر پاکستانی عہدیدار نے کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان فین زون بنانے پر کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر نے آسٹریلیا کے خلاف چار نومبر کو میلبرن میں شیڈول ون ڈے میچ کے لیے آن لائن ٹکٹ بک کیے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں