People wave the flags of the Palestinian Hamas and Fatah movements, during a solidarity march with the Palestinians of the Gaza Strip, in the occupied West Bank city of Hebron on October 27, 2023, amid ongoing battles between Israel and the Palestinian Hamas movement. (AFP)
فلسطینی گروپوں کے درمیان چین میں متوقع مذاکرات ملتوی کر دیے گئے
فلسطینی گروپوں کے اتحاد اور فلسطینیوں کو درپیش چیلنجوں کے سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کے لیے چین میں مذاکرات کے دوسرے دور کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی میں حکمران گروپ ’فتح‘ اور مزاحمتی فلسطینی تحریک حماس کے درمیان روس اور چین میں مذاکرات ہو چکے ہیں۔
چین میں مذاکرات کا پہلا دور ماہ اپریل میں منعقد کیا گیا تھا۔ اب دوسرے دور کی امید چین کی جارہی تھی۔ کیونکہ حماس نے فلسطینی گروپوں کے درمیان اتفاق پر زور دیا تھا۔ اس خواہش کی بنیاد پر کہا گیا تھا کہ بیجنگ کی میزبانی میں دوسرا دور ماہ جون میں ہو گا۔
لیکن اب اچانک ان مذاکرات کو ملتوی کرنے کا اعلان سامنے آگیا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ اجلاس بیجنگ میں ابتدائی طور پر جون کے وسط میں بلایا گیا تھا۔ تاہم ابھی مذاکرات کی متبادل اور نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔