ڈاکٹر نے مریض کے سینے میں کہنی ماری

مسیحا جلاد بن گیا،نام نہاد ڈاکٹر کا ہسپتال کے بستر پربندھے مریض پر تشدد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک ہسپتال میں ایک نام نہاد ڈاکٹر نے ایک خوفناک حرکت کرتے ہوئے ایک مریض پر حملہ کر دیا جس کا ایک ہاتھ بستر پر بندھا ہوا تھا۔

’سی سی ٹی وی‘کیمرے نے یہ منظر ریکارڈ کرلیا۔ اس واقعے کی سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر مریض کے گرد پردے بند کر رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ کیمرے کی طرف مڑا اور مریض کے سینے میں کہنی دے ماری۔

اس کے بعد ڈاکٹر نے پردہ کھولا اور وہاں سے نکل گیا۔ بہ ظاہر ایک نرس مریض کے پاس آئی، مریض نے اس سے شکایت کی۔نرس نے اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے اس کلپ نے عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ صارفین نے نام نہاد ڈاکٹر اور ہسپتال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ہسپتال نے اس واقعے کی تحقیقات کیں اور ڈاکٹر کے خلاف ضروری اقدامات کرتے ہوئے اسے برطرف کردیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں