نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات
نیتن یاہو کی اپنی اہلیہ کی معیت میں ڈونلڈ ٹرمپ سے والہانہ انداز کی اہم ملاقات
امریکی ریپبلکنز کے صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کا جمعہ کے روز اپنے فارم ہاؤس پر والہانہ استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی سیاست کے اس اہم موڑ پر یہ اہم ملاقات فلوریڈا میں ہوئی۔
نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی ملاقات کے موقع پر اپنی اہلیہ کو خصوصی طور پر ساتھ لائے تھے۔ ٹرمپ نے ان کی اہلیہ سارا کے دونوں گالوں پر بوسہ دیا اور نیتن یاہو کے ساتھ مضبوط مصافحہ کرتے ہوئے 'وکٹری' کا نشانہ بناتے ہوئے تصویر بنائی۔ ملاقات کے بعد اس تصویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
نیتن یاہو نے اپنی ایک ایسی تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ ایک ہیٹ پکڑے ہوئے ہیں جو ان کی مکمل فتح کو ظاہر کر رہا تھا۔ جو فتح وہ حماس کے خلاف حاصل کرنے کے لیے زور دے کر اظہار کرتے ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ نیتن یاہو کی ملاقات کے دوران ایک مختلف 'ٹون' نظر آئی، کملا ہیرس کے ساتھ نیتن یاہو کی ملاقات میں ان کا انداز اور' ٹون' کافی مختلف تھی۔
کملا ہیرس نے جمعرات کے روز نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران نہ صرف انہیں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پھر کہا، جیسا کہ جو بائیڈن انتظامیہ پچھلے چند ہفتوں سے متواتر کہہ رہی تھی۔ امریکی نائب صدر نے غزہ میں ہلاکتوں پر بھی خاموش نہ رہ سکنے کا اشارہ دیا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
نائب صدر کملا ہیرس نے رپورٹرز سے کہا ' پچھلے نو ماہ کے دوران غزہ میں ہوتا رہا وہ بہت تباہ کن رہا، ہلاک شدہ بچوں، بھوک سے بلکتے بے گھر لوگوں کی تصاویر اور ان لوگوں کی تصویریں جو ایسے لوگوں کے حالات جن میں سے بہت سے دو بار بے گھر ہوئے، بہت سے تین بار بے گھر ہوئے اور بہت سے ایسے بھی ہیں کہ چار بار بے گھر ہونا پڑا۔ '
اسرائیل کی غزہ میں اسی جنگ کے دوران اب تک 39175 فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ زخمی فلسطینیوں کی تعداد بھی 90 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ بلاشبہ ان ہلاکتوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
اس تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات انتہائی گرمجوشی اور والہانہ انداز کے ہیں۔ اس کے بر عکس موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ معاملات میں ایسا نہیں ہے۔
نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے بدھ کے روز اپنے خطاب میں بھی سابق صدر اور ری پبلکنز کے موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بہت تعریف کی ، خصوصاً ان کے بطور صدر مشرق وسطیٰ کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔
خیال رہے ٹرمپ کی یہ ساری خدمات اسرائیلی مفادات کے تابع تھے۔ نیتن یاہو نے ٹرمپ کے اقدامات کی تحسین کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔