فائل فوٹو: 7 مارچ 2024 کو فرینکفرٹ، جرمنی میں وردی یونین کے زیر اہتمام ہڑتال کی وجہ سے فرینکفرٹ ہوائی اڈہ منصوبہ بند روانگی کے ساتھ مسافروں کے لیے بند ہونے پر لفتھانزا کے طیارے کھڑے ہیں

لفتھانزا : بیروت کے لیے پروازیں پانچ اگست تک معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمنی کی فضائی کمپنی 'لفتھانزا' نے پیر کے روز کہا ہے کہ لبنانی راکٹ حملے اور اسرائیلی دھمکی کی وجہ سے بیروت کے لیے 'لفتھانزا' کی پروازیں پانچ اگست تک معطل کی ہیں۔

'لفتھانزا' کے ترجمان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہا ہے 'مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر پروازیں معطل کی گئی ہیں۔'

اسرائیل نے لبنان کے راکٹ حملے سے ہلاک ہونے والے 12 افراد کی ہلاکتوں پر اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ گولان کی پہاڑیوں پر ہونے والے حملے کا جواب دے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ شمالی لبنان تک پھیل سکتی ہے۔ واضح رہے سات اکتوبر کو شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے فوری بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

'لفتھانزا' گروپ نے اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد کئی مرتبہ فضائی سروس معطل کی ہے۔ اس گروپ میں 'سوس' اور 'آسٹرین ایئر لائنز' بھی شامل ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں