الجزائری جوڈو کھلاڑی مسعود رضوان دریس

اسرائیلی کھلاڑی سے گریز کے لیے الجزائری جوڈو پلیئر پر وزن بڑھانے کا الزام

جوڈو پلیئرمسعود نے مقابلہ نہیں کیا، بین الاقوامی فیڈریشن نے تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الجزائر کے جوڈو کھلاڑی مسعود رضوان دریس کا معاملہ الجزائر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ پیرس میں منعقدہ اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والے اپنے باقی ساتھی کھلاڑیوں کی پیروی کرتے ہوئے مسعود دریس نے مبینہ طور پر اپنا وزن بڑھا کر اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے گریز کیا ہے۔

بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کے فیصلہ کیا گیا تو معاملہ نئی جہت اختیار کرلیا۔ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ الجزائر کے نمائندے نے اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے زیادہ وزن بڑھایا تھا؟

الجزائر کے لوگ اب خاص طور پر سوشل میڈیا پر مسعود دریس کی بات ہی کر رہے ہیں۔ قرعہ اندازی کے بعد ان کا نام اسرائیلی کھلاڑی توھار بوتبول کے خلاف شامل کیا گیا اور وہ زیادہ وزن کی وجہ سے باہر ہو گئے۔

مسعود رضوان دريس

اتوار کے روز بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن نے 2024 کے پیرس اولمپکس سے الجزائر کے اخراج کے معاملے پر باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ مسعود دریس 73 کلوگرام سے کم کے زمرے میں تھے۔ وزن کا ٹیسٹ کیا گیا تو ان کا وزن بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں خارج کردیا گیا۔ مسعود دریس مقررہ وقت سے 10 منٹ پہلے وزن پر قابو پانے کے سیشن میں پہنچا تھا۔ اسے مقابلے کے لیے منظور شدہ زیادہ سے زیادہ وزن 400 گرام سے زیادہ وزن والا پایا گیا۔

فیڈریشن نے مسعود دریس کے ارادوں پر سوال اٹھاتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ منصفانہ کھیل کے اصولوں، اولمپک جذبے اور غیر امتیازی سلوک کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کھلاڑی اکثر وسیع تر سیاسی تنازعات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

فیڈریشن نے زور دیا کہ ہم مسعود دریس کی زیادہ وزن کی حالت کا جواز فراہم نہیں کر سکتے۔ لیکن ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ تمام ایتھلیٹس برابر اور منصفانہ حالات میں مقابلہ کریں۔

الجزائر کے افراد کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے سامنے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ یہ کھلاڑی بطور ریاست اپنی پہچان نہ ہونے کے اظہار کے طور پر ایسا کر رہے ہیں۔

دریس کے ہم وطن الجزائر کے جوڈو چیمپئن فتحی نورین کو 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں اسرائیلی کا سامنا کرنے سے انکار کرنے کے بعد 10 سال کے لیے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے کھلاڑی نے مستقل طور پر ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں