Broken Ethernet cable is seen in front of Instagram logo in this illustration taken March 11, 2022. REUTERS/Dado Ruvic/Illustration

ترکیہ نے 'انسٹاگرام' پر پابندی لگا دی: مواصلاتی اتھارٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکیہ کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'انسٹاگرام' تک رسائی روک دی گئی ہے۔ یہ بات 'انفوٹیک ریگولیٹر' نے جمعہ کے روز کہی ہے۔ 'انسٹاگرام' پر پابندی سے متعلق یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی کتنے عرصے کے لیے ہے۔

خیال رہے بدھ کے روز ترکیہ کے ایوان صدر کے کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین التون نے حماس رہنما اسماعیل ھنیہ کے قتل سے متعلق تعزیتی پوسٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ 'انسٹاگرام' پر پابندی اسی لیے لگائی گئی ہے۔

التون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا ہے 'یہ سیدھی سیدھی سنسرشپ ہے۔'

'انسٹاگرام' نے پابندی کے حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی کا تذکرہ نہیں کیا۔ نیز ' میٹا' نے پابندی سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے ترکیہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز اینڈ کمیونیکشن اتھارٹی نے 'انسٹاگرام' کی طرف سے ترکیہ کے لیے پابندی کا فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں