ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس

اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے کی وجہ کملا ہیرس ہیں : ٹرمپ کا نیا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون امیدوار کملا ہیرس پر نئے الزامات عائد کیے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کی وجہ کملا ہیرس ہیں، ایران کے پاس اس وقت حزب اللہ کو بھیجنے کے لیے مالی رقوم نہیں تھیں۔ ٹرمپ کا اشارہ اس جانب تھا کہ بائیڈن کے صدر بننے کے بعد ان کی انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔

سابق صدر کا نیا بیان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم Social Truth پر سامنے آیا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ٹرمپ کے بیان کے ساتھ ایک اشتہاری فلم بھی منسلک کی گئی ہے جس میں اسرائیل پر حماس کے حملے اور حملے کے بعد چھڑ جانے والی جنگ کی ہول ناکیاں یاد دلائی گئی ہیں۔ لوگوں کو باور کرایا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں بے قصور لوگ ہلاک اور اغوا ہوئے جن میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

شکاگو میں ڈٰیموکریٹک پارٹی کا نیشنل کنونشن ختم ہونے کے بعد ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے کملا ہیرس پر تنقید میں شدت آ گئی ہے۔ یاد رہے کہ ڈیموکریٹک خاتون امیدوار نے کنونشن میں اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ٹرمپ کو شکست دیں گی اور ملک کو پیچھے نہیں جانے دیں گی۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ایک قابل ذکر پیش رفت میں صدارتی انتخابات کے آزاد امیدوار روبرٹ کینیڈی نے اپنی انتخابی مہم معطل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مبصرین کے خیال میں یہ ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارت برقرار رکھنے کی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں