سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

عبدالمجید تبون دوسری مرتبہ الجزائر کے صدر منتخب، سعودی قیادت کی مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’سعودی پریس ایجنسی‘‘ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملک کی انتخابی اتھارٹی اے این آئی ای نے بتایا کہ عبدالمجید تبون نے تقریباً 95 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری بار صدر کے طور پر کامیابی حاصل کی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں