چہرے کے ماسک پہنے ہوئے مرد یکم فروری 2021 کو دوشنبہ میں ایک مسجد کے سامنے سے چل رہے ہیں، جب ملک نے اپنی مساجد کو دوبارہ کھولا ہے، جو نو ماہ سے بند تھیں، کورونا وائرس کی صورتحال کو معمول پر لانے کا حوالہ دیتے ہوئے (اے ایف پی)

تاجکستان :مفتی اعظم کو چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تاجکستان کے مفتی اعظم سعیدمکرم عبدالقدیر زادے کو دارالحکومت دو شنبے کی جامع مسجد کا باہر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔ تاجکستانی وزارت داخلہ کے مطآبق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایک غنڈہ گرد نے مفتی اعظم کو اس وقت چاقو گھونپ دیآ جب وہ مسجد سے ادائیگی نماز کے بعد آرہے تھے۔ تاہام انہیں معموملی زخم آئے ہیں۔ انہیں آبتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے اکسٹھ سالہ مفتی اعظم ملک کی اہم ترین عہدے داروں میں سے ایک ہیں۔ وہ علما کی مجلس کے بھی سربراہ ہیں۔ اور بطور مفتی اعظم مرکزی مسجد کے خطیب بھی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں