ایک پولیس فرانزک ممبر پولیس سٹیشن کے باہر تصویر لے رہا ہے جہاں ایک شخص نے 17 مئی 2024 کو جمعے کو ملائیشیا کے جوہر ریاست کے اولو تیرم میں دھاوا بولا ہے۔ (اے پی)
ملائیشیا : پولیس نے چار سو بچوں کوخیراتی ادارے سے ریسکیو کر لیا
یہ چار سو نو عمر بچے ایک خیراتی مرکز سے ریسکیو کیے گئے ہیں جہان مبینہ طور پر ان کے جسمانی و جنسی استحصال کی اطلاعات تھیں۔ یہ خیراتی مرکز ایک کاروباری ادارے کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس کے ایک کالعدم گروپ کے ساتھ تعلقات ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اس خیراتی مرکز سے پولیس نے 171 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں ٹیچرز بھی شامل ہیں۔ اس ادارے کا ملائیشیا کی دو ریاستوں میں کام پھیلا ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جن بچوں کو یہاں سے ریسکیو کیا گیا ہےان میں 201 طلبہ اور اور 210 ہی طالبات شامل ہیں ۔ ان کی عمریں 17 سے سال تک ہیں۔ یہ خیراتی ادارہ 'جی آئی ایس بی' کے زیر اہتمام چل رہا تھا۔
ادارہ ملائشیا کے علاوہ انڈونیشیا، مصر، فرانس، آسٹریلیااور تھائی لینڈ مین بھی کام کرتا ہے۔ فوری طور پر اس نے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔تاہم سوشل میڈیاپر اس کی طرف سے تردید کی گئی ہے۔