1

پل پرخود کشی کے لیے کھڑی لڑکی کوآخری لمحے میں کیسے اور کس نے بچایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک دل کو چھو لینے والے منظر میں مشہور امریکی راک سنگر جون بون جووی ایک خاتون کو قائل کرنے میں کامیاب رہے جو جنوبی امریکہ کے شہر نیش وِل میں ایک پل کے کنارے چھلانگ لگا کر خود کشی کے لیے کھڑی تھی۔

مشہور امریکی راک موسیقار بون جو اپنے گانوں "Livin' on a Prayer ‘‘اور "It's My Life ‘‘کی وجہ سے مشہور ہوئے منگل کی رات پیدل چلنے والوں کے لیے تیار کردہ پل ’جان سیگینتھیلر‘ کی ایک ویڈیو بنا رہے تھے انہوں نے اس دوران ایک خاتون کو پل کے کنارےپر کھڑے دیکھا جو کودنے والی تھی۔

اس نےخاتون کواپنی بانہوں میں لے لیا

جب راک سنگر کو اندازہ ہوا کہ خاتون چھلانگ لگانے والی ہے تو اس نےجلدی سے خاتون کے پاس جانے کی کوشش کی۔ اسے باتوں میں لگایا تاکہ وہ خود کشی نہ کرے۔بون اس کےقریب پہنچا اور جلدی سے اس نے جھپٹ کر خاتون کو اپنی بانہوں میں پکڑ لیا۔

اس کے بعد اس نے خاتون کو کنارے سے اترنے میں مدد کی اور اسے لے کرپل کے دوسرے کونے پرپہنچ گیا۔

قابل ذکر ہے کہ 62 سالہ بون جووی اپنے فلاحی کاموں کے لیے مشہور ہیں۔ سنہ1983ء میں فن کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ان کے 130 ملین سے زیادہ البمز فروخت ہوچکے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں