آليات عسكرية تابعة للجيش الإسرائيلي قرب حدود غزة - رويترز

اسرائیلی فوج کی لبنان میں زمینی لڑائی کی نقل میں فوجی مشقیں : میڈیا رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی ویب سائٹ walla نے آج بدھ کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی شمالی کمان لبنان میں زمینی لڑائی کی نقل کرتے ہوئے بری فوج کی مشقیں انجام دے رہی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق مشقوں میں لڑائی کا وہ طریقہ کار بھی شامل ہے جو غزہ کی پٹی میں لاگو کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے پہلی مرتبہ ایک میزائل داغا جو تل ابیب تک پہنچا تاہم فضائی دفاعی نظام نے اسے فضا میں روک لیا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح اعلان کیا تھا کہ تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جب کہ حزب اللہ نے تصدیق کی کہ اس نے تل ابیب کے نزدیک موساد کے صدر دفتر کو نشانہ بنانے کے لیے ایک بیلسٹک میزائل داغا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اس لانچنگ پیڈ کو تباہ کر دیا جہاں سے حزب اللہ کا میزائل داغا گیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں