نعیم قاسم
لبنانی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ یہ ان کی جماعت جلد از جلد حسن نصر اللہ کی جگہ نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اسرائیلی زمینی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور پہلے سے موجود منصوبوں کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے حملوں کو اب تک "کم سے کم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑائی طویل ہو سکتی ہے۔
نعیم قاسم نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیل نے اجلاس میں سینیر رہ نماؤں کو قتل کیا ہے جس میں نصر اللہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کے پاس پوری تیاری اور افرادی قوت کی صلاحیت ہے۔ وہ اسرائیل کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل حزب اللہ کی طویل اور درمیانی فاصلوں تک مار کرنے والے ہتھیاروں کو ختم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فوجی کشیدگی کے آغاز کے بعد پہلی بار پیر کی صبح اسرائیل نے بیروت کے قلب میں حملہ کیا۔
اس حملے میں اس نے پاپولرفرنٹ برائے آزادی فلسطین کے تین ارکان کو نشانہ بنایا۔
اسی طرح حزب اللہ کی اتحادی اور ایرانی حمایت یافتہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں اس کا رہ نما پیر کو جنوبی لبنان میں ایک حملے میں مارا گیا ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
ستمبر کے وسط میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تازہ ترین فوجی کشیدگی کے آغاز کے بعد سے مقامی حکام کے مطابق مجموعی طور پر لبنان میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کے بعد ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ "دشمنوں" کو جہاں کہیں بھی پائے جائیں گے، انہیں ختم کر دے گا۔
پیر کی سہ پہر کو ایک ٹیلی ویژن تقریر میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے زور دیا کہ پارٹی اسرائیل کا "مقابلہ" جاری رکھے گی، غزہ کی "سپورٹ" کرے گی اور قتل و غارت گری کا "جواب" دے گی۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
نصراللہ کے قتل کے بعد حزب اللہ کے پہلے تبصرے میں نعیم قاسم نے المنار ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں زور دیا کہ حزب اللہ غزہ اور فلسطین کی حمایت میں اسرائیلی دشمن کا مقابلہ جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت حال کا سامنا کریں گے اور اگر اسرائیل زمینی جنگ شروع کرتا ہے توہم تیار ہیں۔