حسن نصراللہ کے پوسٹرز اٹھائے لوگ
حزب اللہ جمعے کے روز حسن نصر اللہ کی تدفین کی تیاری کر رہی ہے : اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بعض رپورٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ جمعے کے روز اپنے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے جنازے اور تدفین کی تیاری کر رہی ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
حزب اللہ نے سرکاری طور پر نصر اللہ کے جنازے کی تاریخ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ حزب اللہ کا سربراہ گذشتہ جمعے کے روز بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں اسرائیل کی شدید فضائی بم باری میں ہلاک ہو گیا تھا۔ نصر اللہ کی ہلاکت کی تصدیق ہفتے کے روز کی گئی۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں نصر اللہ کی ہلاکت کی تفصیلات یا جنازے کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔ لبنانی حکومت نے سرکاری طور پر تین روز کے سوگ کا اعلان کیا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
بم باری کے مقام سے حسن نصر اللہ کی لاش اٹھانے والے ذرائع نے بتایا کہ جسم پر براہ راست زخم نہیں پائے گئے۔ بظاہر لگتا ہے کہ موت زور دار دھماکے کے سبب پہنچنے والے شدید دھچکے کے سبب ہوئی۔
العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے بتایا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ کی پیر کے روز ہونے والی تدفین کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔