Nicaraguan Ambassador to the Netherlands Carlos Jose Arguello Gomez and lawyer Alain Pellet attend court on the day the International Court of Justice (ICJ) will rule on a demand from Nicaragua to order Germany to halt military arms exports to Israel and reverse its decision to stop funding U.N. Palestinian refugee agency UNRWA, at The Hague, Netherlands, April 30, 2024. (File photo: Reuters)

نکاراگوا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وسطی امریکی ملک نکاراگوا نے اسرائیلی حکومت کو "فسطائی" اور "نسل کشی کرنے والی" قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا۔

نکاراگوا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ سفارتی تعلقات میں خرابی فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے آئی ہے۔

نکاراگوا کی کانگریس نے گذشتہ روز غزہ جنگ کی پہلی برسی کے موقع پر کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نکاراگوا کی حکومت نے کہا کہ یہ تنازعہ اب "لبنان کے خلاف بھی پھیل گیا ہے اور شام، یمن اور ایران کو شدید خطرہ ہے۔"

یکم اکتوبر کو ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد شرقِ اوسط مزید علاقائی کشیدگی کے خدشے کے تحت ہائی الرٹ پر ہے۔ ایران لبنان میں قائم حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے جسے اسرائیل نے حالیہ مہلک حملوں کے ایک سلسلے کا نشانہ بنایا ہے۔

ایران نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کی انتظامیہ کا اتحادی بھی ہے۔ اورٹیگا کی جانب سے 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں پر کریک ڈاؤن کرنے کے بعد نکاراگوا حالیہ برسوں میں تیزی سے تنہا ہو گیا ہے جن کے بارے میں انسانی حقوق کے گروپ کہتے ہیں کہ ان میں 300 کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں