اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر

ایران کا سرکچلنے کا بہترین موقع ہے: انتہا پسند اسرائیلی وزیرکا کی دھمکی آمیزبیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا ایرانی حملے پر اسرائیل کے ردعمل کا انتظار کر رہی ہے۔ دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ تل ابیب اپنا ردعمل ایرانی فوجی مقامات تک محدود کرنے پر دے گا جس پر اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر سخت موقف کا اظہار کررہے ہیں۔

انتہا پسند وزیر نے منگل کو پریس بیانات میں کہا کہ اسرائیل کے پاس اب "ایران پر حملہ کر کے سانپ کا سر کچلنے کا بہترین موقع ہے"۔

انہوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ "جرات مندانہ فیصلے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں"۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ایندھن کے بدلے قیدی

انہوں نے کہا کہ اگر تل ابیب غزہ کی پٹی میں ایندھن لانا بند کر دیتا تو وہ قیدیوں کی واپسی میں کامیاب ہو جاتا۔

بن گویر جنہوں نے طویل عرصے سے مغربی کنارے اور دیگر جگہوں پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کی خلاف ورزیوں کا دفاع کیا ہے نے انکشاف کیا کہ انہوں نے آٹھ ماہ کے اندر اسرائیلیوں کو 170,000 ہتھیار جاری کیے ہیں۔

بن گویر مسجد اقسی میں

بن گویرجب سات اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہوئی تھی اکثر انتہا پسندانہ بیانات دیتے رہے ہیں۔ پچھلے سال جنگ شروع ہونے کے بعد وہ فلسطینیوں اور اسرائیل دشمنوں کے خلاف مہلک طاقت کے استعمال پر زور دیتے رہے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں