U.S. Secretary of Defense Lloyd Austin arrives at Camp Aguinaldo, in Quezon City, Metro Manila, Philippines, July 30, 2024. REUTERS/Lisa Marie David

حماس سربراہ کے قتل سے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا موقع پیدا ہوا ہے: امریکی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر دفاع نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے قتل پر کہا ہے کہ اس قتل کے بعد اسرائیل، حماس اور حزب اللہ تینوں کے لیے موقع پیدا ہو گیا ہے کہ وہ جنگ کو ختم کر سکیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ ختم نہ کرنے اور لڑتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ "اب ہم دیکھیں گے کہ کس طرح چیزیں بدلتی ہیں۔"

لائیڈ آسٹن نے کہا واضح طور پر سمت میں تبدیلی کے مواقع موجود ہیں۔ غزہ اور لبنان دونؤں جگہوں پر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

خیال رہے اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس نے ایک روز قبل بدھ کو رفح میں ایک آپریشن کے دوران حماس سربراہ کو قتل کر دیا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے دفاع کے لیے مشرق وسطیٰ میں پوری طرح تیار ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں