ایرانی نژاد امریکی صحافی اور خواتین کے حقوق کی کارکن مسیح علی نجاد19 جنوری 2023 کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے سالانہ اجلاس کے دوران کانگریس سینٹر میں ایک سیشن کے دوران۔ (AFP)
امریکہ: ایرانی پاسداران انقلاب کے ذمہ دار سمیت دیگر کئی پر صحافی کے قتل کی سازش کا الزام
امریکہ نے ایک ایرانی نژاد امریکی صحافی کے اغوا اور قتل کی سازش کا الزام ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک ذمہ دار پر عاید کیا ہے۔ اس سازش میں پاسداران کے ذمہ دار کے علاوہ بھی کئی ایرانیوں کوملزم ٹھہراتے ہوئے منگل کے روز مقدمے میں پیش رفت کی گئی ہے ۔
اس الزام کی بنیاد پر نیو یارک کی ایک عدالت نے باقاعدہ فرد جرم بھی منگل کے روز عاید کر دی ہے ۔ اس سے قبل امریکی پراسیکیوٹرز نے سال 2022 میں ایک اور سال 2023 کے دوران دو ایرانیوں کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا تھا۔
منگل کے روز اسی الزام کے تحت ایک مشتبہ ایرانی ملزم کو بروکلین میں رہنے والے صحافی مسیح علی نجاد کے گھر کے باہر بندوق کے ساتھ ہونے کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران کے اس اہلکار کا نام روح اللہ بازغندی ہے جو پاسداران میں انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل تھے اور اس عہدے پر رہنے سے پہلے پاسداران کی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے شعبے کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
اہم بات ہے کہ بریگیڈیئر بازغندی کے خلاف اس سے قبل امریکی پابندیاں عاید کی جا چکی ہیں۔ یہ پابندیاں امریکی وزارت خزانہ نے لگائی تھیں۔
امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق بازغندی انٹرنیٹ سے متعلق سرگرمی میں ملوث رہا ہے۔ علاوہ ازیں تین دیگر افراد کے اس معاملے میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ ان سب کے بارے میں پراسیکیوٹر کا الزام ہے کہ یہ قتل کی کئی سازشیں تیار کرنے میں ملوث رہے ہیں۔