video 11

اسرائیلی بم باری سے لبنانی قصبے کھنڈر ، اسرائیلیوں کی جانب سے اشتعال انگیز وڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے جنوب پر کئی ہفتوں سے اسرائیل کے شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران میں کئی قصبوں میں تقریبا روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں ہو رہی ہیں اور ساتھ تباہی کے خوف ناک مناظر سامنے آ رہے ہیں۔

اسرائیلی بم باری میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دینے کے بعد بالخصوص کفرکلا اور عیتا الشعب کے قصبوں میں تعمیرات کے صرف آثار نظر آ رہے ہیں۔ یہاں کے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر زمین کے برابر ہموار ہو چکے ہیں جب کہ دونوں قصبوں کے اطراف اسرائیلی پرچم بلند کر دیا گیا ہے۔

کئی اسرائیلیوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے "ایکس" پلیٹ فارم پر مکمل طور پر تباہ حال قصبے عیتا الشعب کی ایک وڈیو وڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی یہ عبارت "عیتا الشعب کی جانب سے آپ کو خوش آمدید" لکھی ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

دوسری جانب حزب اللہ تنظیم نے کل بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے کسی بھی گاؤں پر پوری طرح کنٹرول حاصل نہیں کر سکی جہاں اس کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ ایران نواز تنظیم نے یہ بات ایک بیان میں بتائی۔

گذشتہ ماہ 23 ستمبر سے اسرائیل نے لبنان کے جنوبی حصے کے علاوہ البقاع (مشرق میں) اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحی پر اپنی تباہ کن بم باری تیز کر دی ہے۔ اس دوران میں حزب اللہ کی قیادت میں شامل کئی اہم اور سینئر شخصیات کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان میں سر فہرست تنظیم کا سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ شامل ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

رواں ماہ یکم اکتوبر سے اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سرحدی قصبوں میں محدود زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا۔ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ایران نواز حزب اللہ تنظیم پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسرائیلی حکومت سرحد پر "بفر زون" جیسا علاقہ قائم کرنے اور حزب للہ کو دریائے لیطانی کے شمال میں دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں