جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج (آرکائیوز - ایسوسی ایٹڈ پریس)
ایسے وقت میں جب امریکا لبنان میں جنگ روکنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ کے بیچ بنا کسی روک لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں درجنوں سرحدی دیہات پر شدید حملے کیے جس کے بعد حزب اللہ نے آج بدھ کے روز اسرائیل کی جانب میزائل داغے۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق آج لبنان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے داغے جانے کے بعد اسرائیل کے کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
مزید یہ کہ حیفا کے مضافات میں میزائلوں کو فضا میں روک دیا گیا جب کہ کارروائی میں نتانیا کے اطراف کے علاقے کو بھی ہدف بنایا گیا۔
ادھر شمالی اسرائیل میں نہاریا میں ایک ڈرون طیارہ گرنے کے سبب ایک فیکٹری کو نقصان پہنچا۔
اس سے قبل منگل کے روز اسرائیلی ٹینکوں کی بڑی تعداد لبنانی قصبے الخیام کے مشرقی اطراف داخل ہو گئے۔ جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن شروع ہونے کے بعد یہ دور ترین مقام ہے جہاں اسرائیلی فوج پہنچی ہے۔
منگل کو حزب اللہ نے اپنے بیانات میں تصدیق کی کہ اس نے الخیام کے جنوبی اور مشرقی جانب اسرائیلی فوجیوں کو راکٹوں اور توپ کے گولوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ٹینک میں آگ لگ گئی اور اس کے اندر موجود عملے کے ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
جنوبی لبنان کے قصبے ایتا الشعب پر اسرائیلی حملوں کے سلسلے کی العربیہ سے خصوصی تصاویر
یاد رہے کہ اسرائیل نے 23 ستمبر سے بیروت کے جنوبی مضافات کے علاوہ جنوبی لبنان اور البقاع پر اپنے حملے شدید کر دیے۔
اسی طرح رواں ماہ کے آغاز پر لبنانی سرحد پر "محدود زمینی آپریشن" بھی شروع کر دیا۔ اسرائیلی فوج بعض لبنانی دیہات میں داخل ہو گئی۔ تاہم حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی قصبے یا گاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکی۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق 23 ستمبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے زیادہ ہو چکی ہے۔