65a
امریکی حکام نے انتخابی مہم میں روسی مداخلت پر خبردار کر دیا
امریکی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ ریاست جارجیا کے انتخابات کے بارے میں جعلی ویڈیو کلپ کے پیچھے "بااثر روسی اداروں" کا ہاتھ ہے
امریکی حکام نے صدارتی انتخابات سے چند روز قبل گردش کرنے والی ایک ویڈیو کو "روسی ایجنٹوں" سے منسوب کرتے ہوئے ماسکو کی الیکشن میں مداخلت پر خبردار کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جارجیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص جو اپنی شناخت ہیٹی کے تارکین وطن کے طور پر کرتا ہے دعویٰ کر رہا ہے وہ جارجیا جیسی اہم ریاست میں کئی بار غیر قانونی طور پر ووٹ ڈالنے میں کامیاب رہا۔
جمعرات کی شام جارجیا کے انتخابات کے اہلکار بریڈ رافنسپرگر نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ "ایک ویڈیو جس میں ایک ہیٹی تارک وطن کو دکھایا گیا ہے کے پاس جارجیا کے متعدد شناختی کارڈ ہیں اور اس نے متعدد بار ووٹ ڈالنے کا دعویٰ کیا ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ٹارگٹڈ غلط معلومات کی ایک مثال ہے جو ہم نے اس اور دوسرے انتخابات کے دوران دیکھی ہے۔ یہ ممکنہ طور پر روسی ٹرول فیکٹریوں کے ذریعہ تیار کی گئی تھی"۔
ان شکوک وشبہات کی تصدیق ایف بی آئی، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر اور سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی نے جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں کی۔
بیان میں کہا گیا ہے، "انٹیلی جنس حکام نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ روسی ایجنٹوں نے یہ ویڈیو بنائی ہے جس میں گمراہ کن طور پر ایسے افراد کو دکھایا گیا ہے جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ہیٹی نسل کے ہیں اور جارجیا کے کئی علاقوں میں غیر قانونی طور پر ووٹ ڈال رہے ہیں"۔
ایجنسیوں نے تصدیق کی کہ "روس کی جانب سے یہ سرگرمی ایک وسیع تناظر میں آتی ہے جس میں ماسکو امریکی انتخابات کی سالمیت کے بارے میں بنیادی طور پر بے بنیاد شکوک پیدا کرنے اور امریکیوں میں تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے"۔
گذشتہ ہفتے اسی انٹیلی جنس سروسز نے روسی ایجنٹوں سے ایک گمراہ کن ویڈیو منسوب کی تھی جو بڑے پیمانے پر پھیلائی گئی تھی۔اس میں فیصلہ کن ریاستوں میں شامل پنسلوانیا میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے میل ان بیلٹ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
بیان میں جارجیا کے الیکشن اہلکار نے "ایلون مسک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی انتظامیہ سے ویڈیو واپس لینے" کو کہا۔ لیکن 20 سیکنڈ کی ویڈیو اب بھی ٹرمپ کے پرزور حامی ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیتی ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر دیکھی جا سکتی ہے۔