اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں تباہی کے مناظر (اے ایف پی)
اسرائیل کا اقوام متحدہ کی قرارداد روکنے لیے لبنان میں جنگ بندی پر غور
اسرائیل کے عبرانی چینل 12 نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ اسرائیل لبنان میں جنگ بندی پر غور کر رہا ہے تاکہ اس کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد جاری ہونے روکا جا سکے۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح اطلاع دی تھی کہ اس نے جنوبی لبنان سے آٹھ میزائل داغے جانے کی نگرانی نشاندہی کی۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ شمالی اسرائیل کی مطولہ بستی میں ایک بیراج کے بعد سائرن بجائے گئے۔ جب کہ لبنان سے کریات شمونہ اور آس پاس کی بستیوں کی طرف میزائل داغے گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسٹریٹجک امور کے وزیر شمالی اسرائیل پر مذاکرات کے لیے واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
قبل ازیں ’یدیعوت احرونوت‘ نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
امریکی حکام نے امریکی صدر بائیڈن کے ایلچی، اموس ہوچسٹین کی کوششوں اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حوصلہ افزائی سے جنگ بندی تک پہنچنے کے بڑھتے ہوئے امکانات کا اشارہ دیا تھا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
درایں اثنا العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر 70 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے پہلی بار اسرائیلی "مالم" ملٹری فیکٹری اور عین خزلوت اڈے کو نشانہ بنایا۔ جو لبنان اسرائیل سرحد سے 55 کلومیٹر دور بحیرہ روم کے جنوب میں الجلیل میں واقع فوجی مواصلاتی اڈہ ہے۔