ترکی آل شیخ

ترکی آل الشیخ سب سے زیادہ متاثر کن شخصیت قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جنرل ایٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے حالیہ دہائی میں سب سے زیادہ متاثر کرنے والی شخصیت کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ انھیں یہ اعزاز سعودی دار الحکومت میں منعقد MENA Effie Awards 2024 کی تقریب میں دیا گیا۔ آل الشیخ نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنی مختصر پوسٹ میں لکھا کہ شان دار قائد کی سپورٹ سے ریاض سیزن میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر میں اپنے گراں قدر ہم وطنوں کا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے اس عالمی انعام تک پہنچنے میں کامیابی کا راز ہے۔

جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو مہنے والے ایوارڈوں کے سلسلے میں انھوں نے ESPN کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ کامیابی مملکت میں باکسنگ اور فری اسٹائل پروفیشنل ریسلنگ کے مقابلے منعقد کروانے کے سلسلے میں آل الشیخ کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ ان کوششوں کی بدولت سعودی عرب آج معروف بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کا مزکر بن چکا ہے۔ اس حوالے سے (WWE) کے مقابلے قابل ذکر ہیں جو متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشن کے ساتھ طویل شراکت داری کی بنیاد پر 10 برس تک سعودی عرب میں منعقد ہوتے رہیں گے۔

ترکی آل الشیخ نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب عالمی سطح پر تفریح کے مواقع فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ "اس سلسلے میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے"۔

سعودی جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے ریاض سیزن 2024 کی کامیابی کا اعلان کیا جہاں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تقریبا 60 لاکھ افراد نے اس سرگرمی کا دورہ کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں