ریپبلکن صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھے نومبر 2024 کو ویسٹ پام بیچ میں پام بیچ کنونشن سینٹر میں انتخابی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (اے پی)
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد روس کی حمایت سے محروم ہونے کے بعد "اپنے ملک سے فرار" ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا، "اسد چلے گئے۔ ولادیمیر پوتن کے زیرِ قیادت ان کا محافظ روس مزید ان کی حفاظت میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا۔"