غزہ شہر میں ایک سکول پر 19 دسمبر 2024 کو اسرائیلی حملے کے بعد ایک فلسطینی شخص ایک زخمی لڑکے کو الاہلی عرب ہسپتال لے جا رہا ہے۔ (اے ایف پی)
سول ایمرجنسی سروس نے اتوار کو اطلاع دی کہ غزہ میں بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے ایک سکول پر اسرائیلی حملہ ہوا جس میں چھے افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔