یونائیٹڈ ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ نیو یارک سٹی کے ساتھ پس منظر کے طور پر، نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نیو جرسی، یو ایس پر ٹیک آف کر رہا ہے۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)

ہوائی : لینڈنگ کے بعد یونائیٹڈ ایئر لائنز کے طیارے کے پہیے سے لاش برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یونائٹڈ ایئر لائن نے کہا ہے کہ ہوائی کے جزیرے ماوئی میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد جہاز کے پہیے سے ایک لاش ملی ہے۔

یونائٹڈ ایئر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق یہ لاش اس کمپارٹمنٹ میں سے ملی ہے جس میں جہاز کا لینڈنگ گیئر موجود تھا۔

منگل کی سہ پہر یونائیٹڈ ایئر لائن کی فلائٹ 202 نے شکاگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور کاہولوئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

تاہم مرنے والے شخص کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ایئر لائن کے مطابق ہوائی جہاز کے کمپارٹمنٹ تک رسائی صرف باہر سے ہی ممکن تھی۔ یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ مرنے والا شخص وہاں کیسے پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن کے حکام نے اس واقعے پر تبصرے کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں