فرانس اور ایران کے جھنڈے۔ (فائل فوٹو)

ایران میں قید شہریوں کے حالات مایوس کن ہو رہے ہیں: فرانس

پابندیوں کے مستقبل کا انحصار اسی پر ہے: فرانسیسی وزیرِ خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے وزیرِ خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایران میں قید تین فرانسیسی شہریوں کے حوالے سے صورتِ حال مزید خراب ہو رہی ہے جن میں سے بعض کو تشدد جیسے حالات میں زیرِ حراست رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے تعلقات اور پابندیوں کا خاتمے کا انحصار ان کی قسمت پر ہو گا۔

ژاں نوئل باروٹ نے فرانسیسی سفراء کی ایک کانفرنس کو بتایا، "ایران میں یرغمال بنائے گئے ہم وطنوں کی صورتِ حال ناقابلِ قبول ہے۔ انہیں کئی سالوں سے غیر منصفانہ طور پر غیر مناسب حالات میں حراست میں رکھا گیا ہے جو بعض لوگوں کے نزدیک بین الاقوامی قانون کے تحت اذیت کی تعریف میں آتے ہیں۔ میں ایرانی حکام سے کہتا ہوں: ہمارے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ ہمارے دو طرفہ تعلقات اور پابندیوں کے مستقبل کا انحصار اسی پر ہے۔"

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں