لاس اینجلس آتشزدگی کی لپیٹ میں
لاس اینجلس میں لگنے والی آگ بے قابو، ہالی وڈ ہلز کو بھی لپیٹ میں لے لیا
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو چکی ہے اور بدھ کی شب آگ نے بالی ووڈ ہلز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
فائر فائٹرز پہلے ہی تین مختلف مقامات پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور اب تک آگ سے پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
بدھ کی شب ہالی وڈ ہلز میں لگنے والی آگ پبلک پارک ہالی وڈ باؤل سمیت دیگر مشہور مقامات پر بھڑک رہی ہے۔
آگ کی وجہ سے میٹروپولیٹن ایریا میں کوسٹ آئی لینڈ سے پسادینا تک رہائش پذیر ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ آبادی کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
لاس اینجلس میں منگل کی صبح لگنے والی آگ کے باعث اب تک ایک ہزار سے زائد اسٹرکچر جل کر خاک ہو چکے ہیں جن میں بیشتر لوگوں کے گھر ہیں۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے جیسے جیسے آگ مختلف مقامات پر لگ رہی ہے ویسے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video