چار جنوری 2025 کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے داخلی دروازے پر خواتین سڑک سے گذر رہی ہیں۔ جنین شہر اور اس سے ملحقہ پناہ گزین کیمپ میں شدت پسندوں اور رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں جو گذشتہ سال کے آخر میں ہونے والی گرفتاریوں کا نتیجہ ہیں۔ (اے ایف پی)
جنین میں اسرائیلی فوجی کارروائی پر فرانس کا اظہارِ تشویش
کارروائی میں نو افراد ہلاک ہوئے
فرانس نے بدھ کو مغربی کنارے کے شہر جنین میں اس ہفتے اسرائیل کی فوجی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں کم از کم نو فلسطینی ہلاک ہو گئے اور اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ ژاں نول باروٹ 27 جنوری کو یورپی یونین کے اجلاس میں مغربی کنارے میں آباد کاروں کا موضوع اٹھائیں گے۔