شام میں دمشق کے مرکزی چوک 13 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی معزولی کے بعد اولین نمازِ جمعہ کے بعد ایک جشن کے دوران شامی باشندے ایک بڑا شامی انقلابی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔ (اے پی)
الاسد کے خاتمے کے بعد برطانیہ کا شام کی حکومت پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان
سابق حکومت کے ارکان پر پابندیاں برقرار
برطانیہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ گذشتہ سال کے آخر میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پر پابندیوں میں نرمی کر دے گا لیکن اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سابق حکومت کے ارکان کے اثاثے منجمد اور ان پر عائد سفری پابندیاں برقرار رہیں۔
یورپ، شمالی امریکہ اور سمندر پار علاقوں کے وزیر سٹیفن ڈوٹی نے کہا، "ہم یہ تبدیلیاں ملک کی تعمیرِ نو میں شامی عوام کی مدد کرنے اور سلامتی و استحکام کو فروغ دینے کے لیے کر رہے ہیں۔ بشار الاسد اور ان کے ساتھیوں کے شامی عوام کے خلاف اقدامات کا حساب لینے کے لیے ہماری حکومت پرعزم ہے۔"