کریملن نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے ایک اور تبادلے میں غزہ سے ایک روسی اسرائیلی یرغمالی کو آزاد کرانے پر فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کا شکر گزار ہے۔ (اے ایف پی/فائل)

روسی قیدیوں کی رہائی : روس کی طرف سے حماس کا شکریہ ادا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کریملن نے ہفتے کے روز روسی قیدیوں کو بھی رہا کر دینے پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پسکوف کی طرف سے باضابطہ جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم حماس کے ممنون ہیں کہ اس نے روسی نژاد اسرائیلی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا ہے۔ نیز ہم اس اقدام اور رہائیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے حماس نے روسی نزاد قیدیوں کو ہفتے کے روز رہائی دی ہے۔ اس بارے میں روسی حکام نے بھی پچھلے دنوں حماس سے مطالبہ کیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں