President Donald Trump speaks at an iftar dinner, which breaks a daylong fast, celebrating Islam's holy month of Ramadan, in the State Dining Room of the White House in Washington, Monday, May 13, 2019. (AP Photo/Manuel Balce Ceneta)

ٹرمپ کی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہ مقد س رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

ٹرمپ نے پیر کو ایک تحریری بیان میں کہا کہ میں رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر اپنی نیک خواہشات بھیجتا ہوں۔ مذہبی آزادی امریکہ میں طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کا مستقبل بنانے اور ہر انسانی روح پر نقش ہونے والے وقار کی پہچان کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد بیشتر عرب ملکوں نے گزشتہ ہفتے کے روز ماہ رمضان کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اس سال ماہ رمضان اس موقع پر آیا ہے جب غزہ اور سوڈان جیسے کئی عرب خطے اب بھی جنگ اور اس کے نتائج کے حالات سے دوچار ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں