GlWc-KMW8AAAzet

سعودی شہر جدہ میں بحری ٹیکسی منصوبے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جدہ شہر میں تجرباتی فریم ورک میں سمندری ٹیکسی منصوبے کے آغاز کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو بحری نقل و حمل میں ایک معیاری تبدیلی سمجھا جارہا ہے جو شہر میں نقل و حمل کے تجربے کو بہتر بنانے میں ایک اہم اضافہ ہے۔ سمندری ٹیکسی منصوبہ جدہ شہر میں نقل و حمل کے نیٹ ورک کو بہتر بناتا ہے۔ یہ سمندری نقل و حمل کے شعبے کی ترقی اور خطے میں سمندری سیاحت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تین علاقے

اپنے پہلے مرحلے میں یہ منصوبہ تین اہم علاقوں کو جوڑے گا۔ جدہ یاٹ کلب، جدہ کے تاریخی علاقے اور شرم ابحر کے علاقے کو منصوبے سے جوڑا گیا ہے۔ انے والے وقت میں اس منصوبے کو پھیلایا جا سکتا ہے تاکہ واٹر فرنٹ کے ساتھ دیگر مقامات کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جا سکے۔

جدہ گورنریٹ کے میئر صالح الترکی نے اس منصوبے کی اہمیت بیان کی اور کہا یہ منصوبہ ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید نقل و حمل کے اختیارات فراہم کرنے کے سعودی ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدہ میں سیاحت اور بحری نقل و حمل کے میدان میں ایک سٹریٹجک اضافہ ہے۔

بہتر معیار زندگی

جدہ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے سی ای او انجینئر یوسف بن ناصر الصائغ نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ محفوظ اور آسان بحری نقل و حمل میں اضافہ کرے گا اور جدہ شہر میں معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلے مرحلے میں تین اہم علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ مستقبل میں مزید علاقوں کا احاطہ کرنے کے لیے اس منصوبے میں توسیع کا امکان موجود ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم

انجینئر یوسف بن ناصر الصائغ مزید کہا کہ جدہ ٹرانسپورٹیشن نے سمندری ٹیکسی کو آزمانے کے خواہشمندوں کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اس کی تفصیل https://app.jedtc.com.sa سے معلوم کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ

یہ منصوبہ معذور افراد کے لیے چار کرسیوں کی گنجائش کے ساتھ داخلی اور خارجی راستے فراہم کرتا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں دو کشتیاں بھی شامل کی گئی ہیں جن میں سے ایک کشتی میں 94 مسافروں کی گنجائش اور دوسری میں 55 مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں